وزیراعظم سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ

0
600

لاہور: شہباز شریف سے محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں ملکی سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا، جبکہ خصوصی طور پر اسلام آباد کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ اسلام آباد میں سیکیورٹی اور دیگر انتظامی امور کو نہایت احسن انداز میں نمٹایا جائے اور عوام کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

ملاقات میں وزیر داخلہ کے آئندہ دورۂ سری لنکا پر بھی گفتگو ہوئی۔ ذرائع کے مطابق محسن نقوی اپنے دورے کے دوران سری لنکن صدر کو وزیراعظم کا خصوصی پیغام بھی پہنچائیں گے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ خطے میں بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں اعلیٰ سطحی رابطوں اور سفارتی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا