صوابی انٹرچینج احتجاج، خاتون جاں بحق

0
719

صوابی: صوابی انٹرچینج پر ہونے والے احتجاج کے دوران موٹر وے کی بندش ایک خاتون مریضہ کی جان لے گئی۔ اطلاعات کے مطابق ایمبولینس میں موجود مریضہ تین گھنٹے تک ٹریفک میں پھنسی رہیں اور بروقت اسپتال نہ پہنچنے کے باعث دم توڑ گئیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق احتجاج کے باعث موٹر وے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہی جس سے پشاور، لاہور اور راولپنڈی جانے والی گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ متبادل راستوں پر بھی شدید رش دیکھنے میں آیا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مریضہ کی حالت تشویشناک تھی اور انہیں فوری طبی امداد کی ضرورت تھی، تاہم سڑک کی بندش کے باعث ایمبولینس کو راستہ نہ مل سکا۔ عینی شاہدین کے مطابق احتجاج کے دوران بعض مقامات پر سڑک پر رکاوٹیں بھی کھڑی کی گئیں جس سے آمدورفت مکمل طور پر معطل ہوگئی۔

واقعے کے بعد شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ احتجاج ہر شہری کا حق ہے لیکن شاہراہوں کی بندش سے عام لوگوں کو مشکلات اور ایمرجنسی مریضوں کو سنگین خطرات لاحق ہو جاتے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی تحقیقات اور موٹر وے ٹریفک کی بحالی کے اقدامات جاری ہیں، جبکہ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ ایسے حالات میں ایمرجنسی گاڑیوں کے لیے فوری اور محفوظ راستہ یقینی بنایا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا