سوات سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.6 ریکارڈ

0
503

سوات: خیبرپختونخوا کے علاقے سوات سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 73 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے جھٹکے نوشہرہ، کوہاٹ، ہری پور، بونیر، چترال، چارسدہ، مالاکنڈ، ہنگو اور گردونواح میں بھی محسوس کیے گئے۔ جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کا مزید کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز افغانستان میں واقع کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا