مادری زبانوں کا تحفظ ثقافتی خودمختاری کی ضمانت ہے، مریم نواز

0
335

لاہور میں مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مادری زبان کی حفاظت اور فروغ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ زبان نہ صرف اظہارِ خیال کا ذریعہ ہے بلکہ اقوام کی شناخت بھی زبان سے ہی وابستہ ہوتی ہے۔ ڈیجیٹل دور میں بھی مادری زبان کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ یہ کسی بھی قوم کی پہچان، ثقافت اور ورثے کی سب سے قیمتی علامت ہوتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مادری زبان میں دی جانے والی تعلیم بچوں کی ذہنی نشوونما پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے اور قومی شناخت کے طور پر اس کی حیثیت مسلمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ زبان ایک سماجی عطیہ ہے جو نسل در نسل منتقل ہوتا ہے اور ثقافتی، تاریخی و سماجی روایات سے آگاہی فراہم کرتا ہے۔

مریم نواز نے بتایا کہ مادری زبانوں کے تحفظ کے لیے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج آرٹ اینڈ کلچر کو مزید فعال بنایا گیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پنجاب حکومت مادری زبانوں کی ترقی و ترویج کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی تاکہ نئی نسل اپنی ثقافت اور تاریخ سے جڑی رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا