کشمور میں نامعلوم بیماری نے چار معصوم جانیں نگل لیں

0
278

کشمور کے ایک گاؤں میں نامعلوم بیماری کے باعث چار بچوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

ذرائع کے مطابق گاؤں عطا محمد کھوسہ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چار معصوم جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ متاثرین میں ایک ہی خاندان کے دو بھائی بھی شامل ہیں جن کے ورثا کا کہنا ہے کہ دونوں بچوں کی 24 گھنٹوں کے اندر پراسرار بیماری کے باعث موت واقع ہوئی۔

اہلِ علاقہ کے مطابق بچوں کو پہلے گلے کی تکلیف ہوتی ہے اور پھر ایک ہی دن میں حالت تشویشناک ہو جاتی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ارشاد علی، عرفان علی سولنگی، صدام حسین اور سارا بی بی سولنگی شامل ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ صحت کی ٹیم متاثرہ گاؤں پہنچ گئی ہے جبکہ طبی ماہرین بیماری کی نوعیت اور اسباب کا جائزہ لے رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حقائق سامنے آنے کے بعد مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا