واشنگٹن:وزیر خزانہ کی امریکی سیکرٹری کامرس سے ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

0
353

واشنگٹن میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی سیکرٹری کامرس ہاورڈ لٹنک سے ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارتِ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق آئی ٹی، مائننگ، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

ملاقات میں 31 مارچ 2026 کو متوقع یو ایس۔پاکستان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فورم کے انعقاد کو سراہا گیا، جس میں دونوں ممالک کی معروف کمپنیوں اور وزارتی سطح کی شرکت متوقع ہے۔ وزیر خزانہ کی امریکی محکمہ تجارت کے فورم میں شرکت کا بھی امکان ظاہر کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے باہمی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا