ایران پر اسرائیلی حملوں میں ایرانی وزیر دفاع اور سربراہ ایرانی پاسداران انقلاب شہید، خبرایجنسی کا دعویٰ

0
1138

ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد ایرانی وزیر دفاع اور پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ کی ہلاکت سے متعلق دعوے سامنے آئے ہیں، تاہم ان کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوجی کارروائیوں سے باخبر دو ذرائع اور ایک علاقائی ذریعے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی وزیر دفاع عزیز نصیر زادہ اور پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ محمد پاکپور حملوں میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان دعوؤں کی باضابطہ تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی۔

خطے میں کشیدگی میں اضافہ

یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حالیہ حملوں کے دوران پاسدارانِ انقلاب کے متعدد سینئر کمانڈرز اور سیاسی حکام کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

ایران نے ان حملوں کے جواب میں کارروائی کرتے ہوئے اپنی مہم کو ’آپریشن وعدہ صادق 4‘ کا نام دیا ہے۔

ایرانی ردعمل

سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کا کہنا ہے کہ اس نے خطے میں موجود متعدد امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے، جن میں بحرین میں تعینات امریکی بحریہ کا ففتھ فلیٹ بھی شامل ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے بحرین، قطر اور متحدہ عرب امارات میں امریکی اڈوں کے علاوہ اسرائیل کے مرکزی علاقوں میں واقع فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ میزائل اور ڈرون حملے جاری رہیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا