وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک گفتگو، ایران پر حملوں کی مذمت

0
1154

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک گفتگو میں ایران پر اسرائیلی حملے اور بعض خلیجی ممالک پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے آج شام سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے رابطہ کیا اور خطے میں پیدا ہونے والی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

علاقائی کشیدگی پر تشویش

اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کشیدگی اور اس کے بعد بعض خلیجی ممالک پر ہونے والے حملوں کو افسوسناک قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرناک ہیں اور صورتحال کو مزید بگاڑ سکتے ہیں۔

سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اظہار

وزیراعظم نے موجودہ صورتحال میں سعودی قیادت کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اور بھرپور حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ پاکستان ہر حال، ہر وقت اور ہر مشکل گھڑی میں اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنی ثابت قدم حمایت جاری رکھے گا۔

پاکستان کا تعمیری کردار ادا کرنے کا عزم

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اس نازک مرحلے پر خطے میں تعمیری اور مثبت کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ ماہِ مقدس رمضان المبارک کی برکتوں سے خطے میں جلد امن، استحکام اور ہم آہنگی قائم ہو۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا