لاہور پولیس کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، ہنی ٹریپ گینگ گرفتار

0
343

لاہور پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ہنی ٹریپ میں ملوث گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری میں ایک نوجوان نے ہنی ٹریپ کا نشانہ بننے کی شکایت درج کرائی جس پر ڈی آئی جی آپریشنز نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی۔

کارروائی کے دوران ہنی ٹریپ میں ملوث ملزمان مصباح، اسد اور احمد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ مصباح سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کے ذریعے خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو ٹارگٹ کرتی تھی اور ویڈیو کال کے ذریعے نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کی جاتی تھیں۔

ملزمان اسکرین ریکارڈنگ کے ذریعے نیم عریاں ویڈیوز محفوظ کر کے متاثرین کو بلیک میل کرتے اور بھتہ وصول کرتے تھے۔ تفتیش کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ ملزمان جعلی موبائل اکاؤنٹس کے ذریعے رقوم منتقل کرواتے تھے۔ گرفتار ملزمان کے موبائل فونز سے درجنوں متاثرین کا ڈیٹا بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر اجنبی افراد سے محتاط رہیں اور نامعلوم افراد کی ویڈیو کال ہرگز وصول نہ کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہری اپنی ذاتی تصاویر اور معلومات کسی سے شیئر نہ کریں اور بلیک میلنگ کی صورت میں فوری طور پر پولیس سے رابطہ کریں۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے گینگ کی گرفتاری پر متعلقہ ٹیم کو شاباشی دیتے ہوئے نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا