الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال میں صومالیہ کی بچی کی آنکھ کی رسولی کا کامیاب آپریشن

0
488

الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال میں صومالیہ سے تعلق رکھنے والی چھ سالہ بچی کی آنکھ کی پیدائشی رسولی کا کامیاب آپریشن کر دیا گیا۔

ڈاکٹر طیب افغانی نے سرجری کی کامیابی کے بعد بتایا کہ یہ ایک پیچیدہ آپریشن تھا تاہم بروقت اور مؤثر طبی مداخلت کے باعث بچی کی جان بچا لی گئی ہے۔

چھ سالہ نیمو کی آنکھ میں پیدائشی رسولی موجود تھی جو بتدریج دماغ کی جانب پھیل رہی تھی اور اس کی بینائی کے لیے بھی خطرہ بن چکی تھی۔

ڈاکٹرز کی ٹیم نے کامیاب سرجری کے ذریعے رسولی کو نکال دیا جس کے بعد نیمو کی زندگی محفوظ ہو گئی جبکہ اس کی بینائی بھی متاثر ہونے سے بچ گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا