فیلڈ مارشل سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

0
1180

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے دورۂ سعودی عرب کے دوران سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی، جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران مملکت پر ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد پیدا ہونے والی سیکیورٹی صورتحال کی سنگینی پر بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کے فریم ورک کے تحت ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی غور کیا۔

اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ بلا اشتعال جارحیت خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کو نقصان پہنچاتی ہے اور تنازعات کے پرامن حل کے امکانات کو کمزور کرتی ہے۔

دونوں فریقوں نے امید ظاہر کی کہ برادر ملک ایران کسی بھی غلط فہمی سے بچنے کے لیے ہوشیاری اور دانشمندی کا مظاہرہ کرے گا اور بحران کے پرامن حل کے لیے کوششیں کرنے والے دوست ممالک کا ساتھ دے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا