پی سی ایل سے نام نکالنے کا معاملہ، رجب بٹ کی درخواست پر سماعت ملتوی، ندیم نانی والا کو ریلیف

0
388

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نام نکالنے سے متعلق یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

جسٹس محمد اعظم خان نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے رجب بٹ کے کیس میں جواب جمع کرانے کے لیے مزید مہلت طلب کی، جس پر عدالت نے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی۔

دوسری جانب ندیم نانی والا، جن کا اصل نام ندیم مبارک ہے، کے کیس میں ڈائریکٹر لیگل این سی سی آئی اے سرفراز کھٹانہ کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ہیڈکوارٹر کی سفارش پر ان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔

مزید بتایا گیا کہ ندیم مبارک کا نام نیشنل سائبر سکیورٹی ایجنسی کی سفارش پر پی سی ایل میں شامل کیا گیا تھا اور وہ این سی سی آئی اے لاہور میں درج ایک انکوائری کیس میں نامزد ہیں۔ ان کا نام پاسپورٹ رولز 2021 کے تحت فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

عدالت نے رپورٹ کی روشنی میں ندیم نانی والا کی درخواست نمٹا دی، جبکہ رجب بٹ کے کیس کی سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا