پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ٹیکسز کی تفصیلات سامنے آگئیں

0
451

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ ردوبدل کے بعد ایک لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر عائد ٹیکسز کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 32 فیصد ٹیکسز شامل ہیں، جس کی مجموعی مالیت 129 روپے 72 پیسے بنتی ہے۔ اس کے علاوہ فی لیٹر پیٹرول پر 23 روپے 72 پیسے کسٹم ڈیوٹی بھی عائد ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 103 روپے 50 پیسے فی لیٹر لیوی شامل ہے، جبکہ 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی بھی وصول کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 21 فیصد ٹیکسز شامل ہیں، جن کی مجموعی رقم 82 روپے 81 پیسے بنتی ہے۔ ڈیزل پر 51 روپے 62 پیسے فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی بھی لاگو ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 28 روپے 69 پیسے فی لیٹر لیوی شامل ہے، جبکہ اس پر بھی 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی عائد کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز اور لیوی کی یہ شرحیں ملکی ریونیو اور مالیاتی پالیسی کے اہم حصے کے طور پر برقرار رکھی گئی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا