افغانستان بھارت کی پراکسی بن چکا، بھارت خطے میں پراکسی وار کر رہا ہے: خواجہ آصف

0
355

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان بھارت کی پراکسی بن چکا ہے اور بھارت افغانستان کے ذریعے خطے میں پراکسی جنگ لڑ رہا ہے۔

خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی اور افغان طالبان کو بھارت کی سرپرستی حاصل ہے، تاہم پاکستان ایک ذمہ دار ملک کے طور پر خطے میں امن کا خواہاں ہے اور اچھے ہمسایوں کی طرح تعلقات رکھنا چاہتا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ذاتی مفادات کو پسِ پشت ڈال کر قومی مفادات کو ترجیح دینا ناگزیر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج نے بھارت کو مؤثر جواب دے کر اس کا غرور خاک میں ملا دیا ہے اور اب بھارت دوبارہ پاکستان پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کرے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا