پاکستان میں عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہونے کا امکان

0
422

کراچی: سپارکو نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔

ترجمان سپارکو کے مطابق 17 مئی کو غروبِ آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر 18 گھنٹے 30 منٹ ہوگی، جس کے باعث اسی شام ذوالحج کا چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں۔

سپارکو کے مطابق یکم ذوالحج 1447 ہجری پیر 18 مئی کو متوقع ہے جبکہ عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ ذوالحج کے چاند اور عیدالاضحیٰ کی تاریخ کا حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا