پاکستان کے ایٹمی اثاثے دفاع کیلئے ہیں، جارحیت کیلئے نہیں: وزیراعظم شہباز شریف

0
972

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے جارحیت نہیں بلکہ ملک کے دفاع کے لیے ہیں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دنیا پاکستان کو ایک ذمہ دار ایٹمی قوت کے طور پر جانتی ہے اور اب ایٹمی طاقت کے بعد پاکستان کو معاشی طاقت بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران خطے میں جنگ کے بادل منڈلاتے رہے اور عارضی جنگ بندی کے باوجود دیگر ممالک کی طرح پاکستانی معیشت بھی متاثر ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت موجودہ چیلنجز کا بھرپور مقابلہ کر رہی ہے جبکہ معرکہ حق کے دوران پوری قوم یکجان اور متحد رہی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے دشمن کو ایسا سبق سکھایا جو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔

اجلاس کے دوران اٹک میں خودکش حملہ ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا