چینگ زی: چین کے شہر چینگ زی میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے کے باعث ہونے والے خوفناک دھماکے میں 82 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیوشین یو کوئلہ کان میں گزشتہ شام اچانک دھماکا ہوا، جس کے بعد ابتدائی طور پر 8 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔
بعد ازاں چینی حکام نے تصدیق کی کہ دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 82 ہوگئی ہے، جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور غفلت یا ذمہ داری ثابت ہونے پر متعلقہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔





