مساوی حقوق اور اختیارات کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، محمود خان اچکزئی

0
325

چمن: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ چاروں صوبوں کو وسائل اور اختیارات میں مساوی حصہ دیے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

چمن کے گورنمنٹ ماڈل اسکول گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک کو سیاسی اور انتظامی مسائل سے نکالنے کا واحد حل 1973 کے آئین کی مکمل بحالی میں ہے، جبکہ منتخب پارلیمنٹ کو ہی طاقت کا سرچشمہ تسلیم کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کو پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرنا چاہیے کیونکہ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، بلکہ مذاکرات ہی خطے میں امن اور ترقی کی ضمانت بن سکتے ہیں۔

محمود اچکزئی نے سرحدی علاقوں میں ٹریڈ فری زون قائم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قبائلی عوام کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے ٹیکس میں خصوصی رعایت دی جانی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں تمام قومیتوں کو برابری کے حقوق ملنے چاہئیں اور صوبوں کے درمیان وسائل و اختیارات کی منصفانہ تقسیم ناگزیر ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا