بجٹ 2026-27: وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان

0
358

اسلام آباد: آئندہ مالی سال 2026-27 کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے جبکہ قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس بھی اسی روز طلب کیے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے منعقد ہوگا، جس کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں کی سمری ارسال کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے قومی اقتصادی کونسل (NEC) کا اجلاس 8 جون کو طلب کر لیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن آج جاری ہونے کا امکان ہے۔ اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

اجلاس میں وفاقی وزرا، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ شرکت کریں گے۔ قومی اقتصادی کونسل آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام اور بجٹ کی منظوری دے گی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ سے ایک روز قبل 9 جون کو اقتصادی سروے 2025-26 پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس میں ملکی معیشت کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا