گلگت بلتستان انتخابات، ووٹوں کی گنتی جاری

0
36

سکردو: گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026 کے لیے پولنگ کے اختتام کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، جبکہ مختلف حلقوں سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہونے کا سلسلہ بھی تیزی سے جاری ہے۔ گلگت بلتستان الیکشن میں مجموعی طور پر 403 امیدوار میدان میں تھے، جن کے درمیان 24 انتخابی حلقوں میں سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔

پولنگ کا عمل صبح سے شام 5 بجے تک بغیر کسی تعطل کے جاری رہا۔ مختلف اضلاع میں ووٹرز کی بڑی تعداد نے حقِ رائے دہی استعمال کیا، جبکہ کئی پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹرز کی لمبی قطاریں بھی دیکھنے میں آئیں۔

ابتدائی اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی متعدد حلقوں میں برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔ گلگت، اسکردو، کھرمنگ، شگر اور استور کے مختلف حلقوں میں پیپلز پارٹی کے امیدوار نمایاں پوزیشن میں ہیں۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) بھی کئی نشستوں پر مضبوط مقابلہ کر رہی ہے اور گلگت، استور، دیامر، غذر اور گھانچے کے بعض حلقوں میں برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔

گلگت بلتستان انتخابات کے ابتدائی نتائج میں آزاد امیدواروں نے بھی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ نگر، ہنزہ، غذر اور گھانچے کے مختلف حلقوں میں آزاد امیدوار اپنے مدِمقابل امیدواروں پر سبقت لے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں استحکام پاکستان پارٹی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار بھی متعدد حلقوں میں نمایاں پوزیشن رکھتے ہیں، جس کے باعث کئی نشستوں پر کانٹے دار مقابلہ جاری ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام حلقوں کے حتمی اور سرکاری نتائج ووٹوں کی مکمل گنتی اور تصدیقی عمل کے بعد جاری کیے جائیں گے۔ سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے ۔حامیوں کی نظریں اب گلگت بلتستان انتخابات کے حتمی نتائج پر مرکوز ہیں، جو آئندہ حکومت سازی میں اہم کردار ادا کریں گے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا