وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تبدیلی کی افواہیں بے بنیاد ہیں، بیرسٹر گوہر

0
348

پشاور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی تبدیلی سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں اور عوام میں بدگمانیاں پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے، تاہم بعض عناصر وزیراعلیٰ کی تبدیلی کی خبریں پھیلا کر سیاسی ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی بھرتیوں سے متعلق شکایات سامنے آئی تھیں، تاہم وزیر صحت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام بھرتیاں شفاف طریقہ کار کے تحت کی گئی ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کو پارٹی ارکان کی مکمل حمایت حاصل ہے، اختلاف رائے اپنی جگہ موجود ہے لیکن وزیراعلیٰ کے خلاف کوئی گروپ یا بلاک تشکیل نہیں دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور نے عمران خان کی ہدایت پر خود استعفیٰ دیا تھا اور وہ ایسا کوئی اقدام نہیں کر رہے جس سے پارٹی کو نقصان پہنچے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا