پنجاب میں 3 سال میں 50 ہزار ٹریکٹرز تقسیم ہوں گے، مریم نواز کا بڑا اعلان

0
259

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار آئندہ تین برس کے دوران 50 ہزار ٹریکٹرز کسانوں کو فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت زرعی شعبے کی ترقی اور کسانوں کو حقیقی معنوں میں خودمختار بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

صوبائی محکمہ زراعت کے اجلاس سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ ماضی میں کسی حکومت نے کسانوں کے لیے اتنے بڑے پیمانے پر ٹریکٹرز فراہم نہیں کیے۔ اجلاس میں کسان کارڈ اور زرعی میکانائزیشن پروگرام کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ کسان کارڈ کے تحت اب تک 360 ارب روپے کے بلاسود قرضے جاری کیے جا چکے ہیں، جن کی ریکوری کی شرح 99 فیصد رہی، جبکہ 80 فیصد قرضہ کھاد کی خریداری پر خرچ کیا گیا۔ حکام کے مطابق گزشتہ سوا دو برس سے یوریا کی قیمتیں بھی مستحکم ہیں۔

دوسری جانب لاہور میں ستھرا پنجاب اتھارٹی کے ملازمین نے تنخواہوں میں کٹوتی اور عید بونس نہ ملنے کے خلاف مختلف مقامات پر احتجاج کیا۔ گجومتہ اور واہگہ سمیت کئی علاقوں میں ملازمین نے کام چھوڑ کر دھرنے دیے اور صفائی کی گاڑیاں بھی کھڑی کر دیں۔

احتجاج کرنے والے ملازمین کا کہنا تھا کہ عید بونس کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا اور شدید گرمی میں مسلسل ڈیوٹی کے باوجود تنخواہوں میں کٹوتی کی گئی۔ انہوں نے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

ادھر پراجیکٹ منیجر کا کہنا ہے کہ بجٹ کی وجہ سے تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ہوئی تھی، تاہم ملازمین کو گزشتہ روز تنخواہیں ادا کر دی گئی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا