اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے وزیراعظم ہاؤس میں اپنا دفتر سنبھال لیا ہے اور وہ پیر سے باقاعدہ دفتری امور انجام دیں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز وزیراعظم ہاؤس کی چھٹی منزل پر بیٹھیں گے، جہاں انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفاقی وزرا سے بھی ملاقاتیں کیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے متعلق معاملات کی نگرانی بھی کریں گے، جبکہ کارکنوں کے مسائل کے حل کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز پیر سے باقاعدہ سرکاری و تنظیمی امور کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔
واضح رہے کہ حمزہ شہباز وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ہیں۔






