شمالی وزیرستان میں آپریشن، 5 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک، میجر حافظ احسان الٰہی شہید

0
239

راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاعات پر کارروائی میں 5 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک ہوگئے، جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر حافظ احسان الٰہی جامِ شہادت نوش کر گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 5 بھارتی اسپانسرڈ خوارج کو ہلاک کر دیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران میجر حافظ احسان الٰہی نے اپنے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کیا اور وطن کے دفاع میں شہادت کا رتبہ پایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ مارے جانے والے خوارج سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کے علاوہ بے گناہ شہریوں کے قتل سمیت متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا