گڈز ٹرانسپورٹرز اور حکومت میں مذاکرات کامیاب، ٹول ٹیکس نہ بڑھانے کا اصولی فیصلہ

0
282

اسلام آباد: آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں ایک سال تک ٹول ٹیکس میں اضافہ نہ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا، جبکہ حالیہ اضافے میں بھی کمی پر اتفاق ہوا ہے۔

ٹرانسپورٹرز ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری اضافے سے متعلق بھی اتفاق رائے پیدا ہوا ہے اور ایک ہفتے یا 15 روز تک قیمتیں نہ بڑھانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز اتحاد کے مذاکرات کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دو روز تک جاری رہنے والی بات چیت میں طے پانے والے فیصلوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں گڈز ٹرانسپورٹرز کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی اور ٹرانسپورٹرز کو اہم معاملات پر یقین دہانی کرائی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے وزارت کے سینئر حکام نے بھی گڈز ٹرانسپورٹرز کو یقین دہانی کرائی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صدر گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے کہا تھا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیڈلاک ختم کرنے کے لیے حکومت کو سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے، تاہم ٹرانسپورٹرز نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے اور مطالبات پر واضح پیش رفت کا مطالبہ کیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا