سوراب میں بم دھماکے اور سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 18 دہشتگرد ہلاک

0
316

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے سوراب میں بارودی مواد سے بھری گاڑی تیار کرنے کے دوران دھماکے اور بعد ازاں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 18 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگرد بارودی مواد سے بھری گاڑی تیار کر رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں 8 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ذخیرہ کیے گئے دیگر بارودی مواد میں بھی دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں قریبی علاقے میں موجود 3 شہری شہید ہوگئے۔

واقعے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کی تلاش کے لیے مشترکہ کلیئرنس آپریشن شروع کیا۔ کارروائی کے دوران فرار ہونے والے دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مزید 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کے 2 جوان بھی زخمی ہوئے۔

صدر، وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ نے کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا