پیٹرول 94 پیسے سستا، ڈیزل کی قیمت میں 54 پیسے فی لیٹر اضافہ

0
369

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 94 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 324 روپے 98 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 79 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

حکومت کی جانب سے نئی قیمتوں کا اعلان عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور دیگر متعلقہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا