اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 383 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں بھی 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 325 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق مقررہ مدت کے لیے ہوگا۔






