صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے یادگار فتح کا افتتاح کردیا

0
456

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے معرکہ حق میں پاکستان کی کامیابی کی یاد میں قائم کی گئی یادگار فتح کا افتتاح کردیا۔

افتتاحی تقریب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں مسلح افواج کے ساتھ سول آرمڈ فورسز کے دستے بھی شریک ہوئے، جبکہ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے دستوں نے بھی شرکت کی۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی پولیس کے دستے بھی تقریب کا حصہ تھے۔ تقریب میں سروسز چیفس، وفاقی وزرا اور مختلف ممالک کے سفارت کاروں نے بھی شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا