جناح اسپتال میں گائناکالوجی یونٹس کی بحالی، کسی ڈاکٹر کی ترقی میں رکاوٹ مقصد نہیں: ڈاکٹر نگہت شاہ

0
509

کراچی: جناح اسپتال کی شعبہ زچہ و بچہ کی سربراہ ڈاکٹرنگہت شاہ نے کہا ہےکہ میرا مقصد کسی دوسرے ڈاکٹر کی پوسٹنگ یا ترقی میں رکاوٹ بننا نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نگہت شاہ نے کہا کہ میری شعبہ گائنا کالوجی میں کنٹریکٹ بنیادوں پر توسیع ہوئی ہے، توسیع سے کسی ایسوسی ایٹ پروفیسر کی پوسٹنگ متاثرنہیں ہورہی۔

انہوں نے کہا کہ گائنا کالوجی کے مختلف یونٹس 2013 سے بند تھے، جناح اسپتال میں 2022 میں بند یونٹ کو بحال کیا گیا ہے۔

ڈاکٹرنگہت شاہ کا کہنا تھا کہ مریضوں کے علاج کے ساتھ پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ اور ریسرچ بھی جاری ہے،  ہمیں مزید ماہر ڈاکٹروں کی ضرورت ہے، اہل ڈاکٹر کی تقرری پراعتراض نہیں، میرا مقصد کسی دوسرے ڈاکٹر کی پوسٹنگ یا ترقی میں رکاوٹ بننا نہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا