کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 59 ہزار 936 روپے فی تولہ ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 429 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 94 ہزار 320 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 375 ڈالر فی اونس ہوگیا۔





