بنگلادیش کی معروف اداکارہ نے خودکشی کرلی، بوائے فرینڈ گرفتار

0
329

ڈھاکا: بنگلادیش کی معروف اداکارہ اور ماڈل ردھیکا ردھی دارالحکومت ڈھاکا کے علاقے بشندھرا میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور اداکارہ کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق ردھیکا ردھی کی والدہ کی جانب سے درج مقدمے میں اداکارہ کے بوائے فرینڈ حسیب الرحمان کو نامزد کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا اور عدالت میں پیش کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور دیگر شواہد کی روشنی میں موت کی اصل وجہ کا تعین کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا