ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا فیصلہ، فی لیٹر 30 سے 32 روپے تک کمی متوقع

0
537

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی مشکلات اور تکالیف سے آگاہ ہے اور جو بھی ممکنہ ریلیف ہو، اسے فوری طور پر دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سبسڈی کا فیصلہ بھی اسی عوامی ریلیف کا حصہ ہے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے مشکل وقت جلد ختم ہوگا اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم کے مطابق جنگ کی شدت میں اضافے کے باعث عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ متعدد ممالک کو ڈیزل کی دستیابی کے مسائل کا بھی سامنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریفائنریز نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 30 سے 32 روپے سے زائد کمی کا فیصلہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں صارفین کو نمایاں ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا