فیلڈ مارشل عاصم منیر کل ایران کا دورہ کریں گے

0
319

اسلام آباد: ایران اور امریکا کے درمیان دیرپا جنگ بندی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری ہیں، اسی سلسلے میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کل ایران کا دورہ کریں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی چیف آف ڈیفنس فورسز پیر کو ایران پہنچیں گے۔ ان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کا تسلسل ہے۔

اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ دورے کا مقصد پاکستان اور ایران کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات کے علاوہ خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان گزشتہ روز ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان اس سے قبل بھی ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی کی کوششوں میں سفارتی کردار ادا کرتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا ایران جنگ کے دوران اس سے قبل بھی دو مرتبہ ایران کا دورہ کرچکے ہیں۔ ان کے تازہ دورے کو خطے میں جاری کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کی پاکستانی کوششوں کے تناظر میں اہم قرار دیا جارہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا