عمران خان نے سہیل آفریدی یا قیادت کے خلاف کوئی بات نہیں کی: بیرسٹر گوہر

0
247

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی بہن نورین نیازی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے بعد انہوں نے نورین نیازی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا تھا، تاہم نورین نیازی نے ملاقات کی تفصیلات شیئر نہیں کیں اور کہا تھا کہ وہ اس بارے میں باہر بات نہیں کریں گی۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عمران خان اور نورین نیازی کی ملاقات سے متعلق من گھڑت خبریں چلائی جارہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملاقات کے دوران سہیل آفریدی یا پارٹی قیادت کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ نورین نیازی ملاقات کے بعد خوش تھیں، تاہم ملاقات میں ہونے والی بعض باتیں شیئر نہیں کی جاسکتیں۔

واضح رہے کہ 18 اگست کو اڈیالہ جیل میں نورین نیازی کی عمران خان سے ملاقات کرائی گئی تھی، جس کے بعد ملاقات کے حوالے سے مختلف دعوے سامنے آئے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا