دورہ ایران : فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیال

0
569

اسلام آباد: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ایران کا دورہ مکمل ہوگیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ایرانی صدر سمیت اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں، جن میں خطے میں جاری کشیدگی، آبنائے ہرمز کی بحالی اور تنازع کے جلد خاتمے کے لیے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ایران میں موجود تھے۔ تہران پہنچنے پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے ان کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان، سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل میں رہبرِ اعلیٰ کے نمائندے محسن رضائی، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور تنازع کے جلد خاتمے کے لیے مختلف اقدامات پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔

مذاکرات کے ذریعے تنازع کے حل پر اتفاق

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی اور ایرانی قیادت نے علاقائی امن کے فروغ اور تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے طریقہ کار پر بھی بات چیت کی۔

ایرانی قیادت نے کشیدگی میں کمی، مذاکرات اور تنازع کے پرامن حل کے لیے سہولت کاری میں پاکستان کے تعمیری کردار اور مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔

دورہ ایران کو خطے میں جاری کشیدگی کم کرنے اور فریقین کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کی پاکستانی سفارتی و سیاسی کوششوں کا اہم حصہ قرار دیا جارہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا