سائفر کیس: عمران خان کیخلاف سماعت بغیر کارروائی ملتوی

0
139

اسلام آباد(طلوع نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے حکم امتناعی کے باعث اڈیالہ جیل میں خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔

اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی۔ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔

اڈیالہ جیل آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔ چئیر مین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء بھی کمرہ عدالت میں موجود رہے۔

بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے حکم امتناعی کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

سماعت سے قبل ہی عمران خان کی تینوں بہنیں اور شاہ محمود قریشی کی اہلیہ دونوں بیٹیاں اڈیالہ جیل پہنچ گئیں۔

عمران خان کے خلاف ایک مقدمہ تھانہ کھنہ اور 2 مقدمات تھانہ بہارہ کہو میں درج ہیں، تینوں تھانوں کے ایس ایچ اوزریکارڈ لے کر اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا اور بشریٰ بی بی بھی اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت پہنچ گئے ہیں، جب کہ عمران خان کی تینوں بہنیں اور شاہ محمود قریشی کی اہلیہ اور دونوں بیٹیاں اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا