شہید میجر محمد اکرم کا 52 واں یوم شہادت عقیدت واحترام کیساتھ منایا گیا

0
224

راولپنڈی(طلوع نیوز)1971 کی پاک بھارت جنگ کے شہید میجر محمد اکرم کا 52 واں یوم شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنگ کے ہیرو میجر محمد اکرم کو افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ میجر محمد اکرم شہید نے 1971 کی جنگ میں دشمن کے حملوں کوپسپا کیا، میجر محمداکرم شہیدکی شاندار مزاحمت نے بھارتی فوج کو قبضہ نہیں کرنے دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا