غزہ(طلوع نیوز)القسام بریگیڈ کےترجمان ابوعبیدہ نےکہاہےکہ24گھنٹوں میں 21اسرائیلی گاڑیاں اورٹینکوں کوتباہ کیاہے،
جبکہ اسرائیلی فوجی کوچھڑوانےکی کوشش میں کئی یرغمالی مارےگئے۔تفصیلات کےمطابق7اکتوبرسےمظلوم فلسطینیوں پراسرائیلی دہشتگردی کاسلسلہ جاری ہےجس میں ہزاروں افرادشہیدہوچکےہیں جن میں زیادہ تعدادخواتین اوربچوں کی ہے۔
القسام بریگیڈکےترجمان ابوعبیدہ کاپریس بریفنگ کےدوران کہناتھاکہ مجاہدین نے24گھنٹےمیں21اسرائیلی گاڑیوں اورٹینکوں کوتباہ کیا،جس میں متعدداسرائیلی فوجی ہلاک اورزخمی ہوئے،کئی سرنگوں اورعمارتوں کوتباہ کیاجہاں اسرائیلی موجودتھے۔ابوعبیدہ کامزیدکہناتھاکہ متعددصہیونی فوجیوں کوجہنم واصل کردیا،اسرائیلی فوجی چھڑوانےکی کوشش میں کئی یرغمالی مارےگئے۔
ترجمان القسام کاکہناتھاکہ اسرائیلی بمباری سےمتعددقیدی ہلاک اورزخمی ہوئے،اسرائیلی دہشت گردی کےنتیجےمیں 24گھنٹوں میں 350فلسطینی شہیدہوگئے۔واضح رہےکہ شہداکی مجموعی تعداد17ہزار487تک پہنچ گئی ہے۔یہاں بات قابل ذکر ہے کہ سلامتی کونسل میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کی قرار داد پیش کی گئی تھی۔
سلامتی کونسل کے 15 میں سے 13 ارکان نے قرارداد کی حمایت کی، جبکہ برطانیہ غیر حاضر رہا۔اقوام متحدہ میں امر یکی نمائندے نے کہا کہ قرارداد میں اب بھی غیرمشروط جنگ بندی کا مطالبہ موجود ہے۔امریکا کا کہنا تھا کہ یہ مطالبہ حماس کو اس قابل بنا دے گا جو اس نے 7 اکتوبر کو کیا تھا۔امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی۔یو اے ای نے قراردار ویٹو کیے جانے پر اظہار مایوسی کیا۔خبر ایجنسی کے مطابق امریکا اور اسرائیل سمجھتےہیں کہ جنگ بندی سے صرف حماس کو فائدہ ہوگا، امریکا عارضی جنگ بندی کا حامی ہے تاکہ وقفے کے دوران امداد پہنچائی جاسکے۔






