(ن) لیگ کے ساتھ کوئی لینے دینے کی بات نہیں ہوئی:علیم خان

0
176

لاہور(طلوع نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان نے کہا ہےکہ (ن) لیگ کے ساتھ کوئی لینے دینے کی بات نہیں ہوئی، کسی ایجنڈے کی ملاقات ہوگی تو پہلے 30 رکنی سی ای سی میں جائیں گے۔

ایک انٹرویو میں علیم خان نے کہا کہ جہانگیر ترین بیمار تھے تو شہباز شریف ان سے ملاقات کے لیے آئے تھے، جہانگیر ترین اب شہباز شریف کے پاس ملاقات کے لیے گئے۔انہوں نے کہا کہ یہ غیر سگالی کی ملاقاتیں ہوتی ہیں کسی ایجنڈے کی ملاقات نہیں تھی، کسی ایجنڈے کی ملاقات ہوگی تو پہلے 30 رکنی سی ای سی میں جائیں گے۔

علیم خان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں میرے پسندیدہ لیڈر چوہدری شجاعت ہیں وہ بہت نفیس اور اعلیٰ نسل کے انسان ہیں وہ ایک عام سیاستدان نہیں خاص ہیں، نواز شریف، چوہدری شجاعت کے پاس گئے ہیں تو اچھی بات ہے۔

واضح رہےکہ شہباز شریف اور جہانگیر ترین کی ملاقات کےبعد (ن) لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خبریں سامنے آئی تھیں جس پر دونوں جماعتوں کی جانب سے متضاد بیانات بھی سامنے آئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا