توشہ خانہ کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت خارج، نیب نے گرفتاری ڈال دی

0
165

اسلام آباد(طلوع نیوز)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان عبوری ضمانت خارج کردی جبکہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے ان کی گرفتاری ڈال دی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کی۔

جج محمد بشیر نے عمران خان کی عبوری ضمانت سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد سنادیا گیا۔

عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت خارج کردی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بادی النظر میں توشہ خانہ تحائف وصولی میں بے قاعدگیاں ہوئیں۔

عدالت نے اپنے حکم میں مزید کہا کہ سابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا توشہ خانہ کیس میں جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا، ریمانڈ کے باوجود سابق وزیراعظم جیل میں ہی رہیں گے اور ان سے جیل میں ہی تفتیش ہوگی۔

نیب نے ضمانت خارج ہونے کے بعد توشہ خانہ کیس میں بھی عمران خان کی گرفتاری ڈال دی۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے کہا کہ سابق پی ٹی آئی چیئرمین کا کل توشہ خانہ کیس میں جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا ہے کہ رات 8 بجے عبوری ضمانت خارج کرنا عجب تماشہ ہے تاہم ریمانڈ کے باوجود عمران خان اڈیالہ جیل میں ہی رہیں گے تاہم نیب ان سے تفتیش یہیں کرسکے گی۔

خیال رہے کہ توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان عبوری ضمانت پر تھے۔

دریں اثنا القادر یونیورسٹی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سابق وزیراعظم کی درخواست ضمانت سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا