الیکشن کمیشن نگران حکومت کی نگرانی کرتا ہے، اس سے باز پرس نہیں کرسکتے: وزیر اطلاعات

0
173
فائل فوٹو

اسلام آباد: نگران وزیراطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہیکہ الیکشن کمیشن کی نگرانی نہیں کرسکتے بلکہ کمیشن نگران حکومت کی نگرانی کرتا ہے۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا کہ ملک میں انتخابات کرانیکا واحد ذمے دار آئینی ادارہ الیکشن کمیشن ہے جو آئین وقانون کی روشنی میں اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریگا۔انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن سے باز پرس نہیں کرسکتے اور نہ ہی اس کی نگرانی کرسکتے ہیں، درحقیقت الیکشن کمیشن نگران حکومت کی نگرانی کرتا ہے، کسی کو شکایت ہے تو وہ الیکشن کمیشن سے رابطہ کرسکتا ہے۔مرتضی سولنگی کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے، پاکستان کے اندر آئینی حکومت ہے اور ہم آئینی عمل کی پیداوار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آرٹیکل 19 اور 19 اے کے تحت ہر ایک کو آزادی اظہار رائے کا حق ہے، میڈیا آزاد ہے، اس پر کسی قسم کی پابندی نہیں، تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کر رہے ہیں، سیاسی جماعتوں کے رہنماں کو تنقید کا حق حاصل ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا