پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔ذرائع کے مطابق پیٹرول 14 روپیفی لٹر سستا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 13روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 14 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل قیمت میں 11 روپے 29 پیسے کمی کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہو گا۔





