سابق وفاقی وزیر فیصل صالح حیات مسلم لیگ (ن) میں شامل

0
331

جھنگ(طلوع نیوز)سابق وفاقی وزیر فیصل صالح حیات پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف شاہ جیونہ جھنگ پہنچے جہاں مخدوم سید فیصل صالح حیات نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ اور سینئر رہنما ملک احمد خان بھی شہباز شریف کے ہمراہ موجود تھے۔شہباز شریف نے مخدوم فیصل صالح حیات کے ہمراہ دربار حضرت شاہ جیونہ پر حاضری بھی دی۔فیصل صالح حیات کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ فیصل صالح حیات صاحب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے خلوص دل سے ہمیں دعوت دی اور ہم آج یہاں موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اپنے قائد نوازشریف سمیت مسلم لیگ (ن) کی پوری قیادت کی طرف سے نیک خواہشات اور تمنائیں لے کر آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ فیصل صالح حیات کی شرکت سے مسلم لیگ (ن) کو تقویت ملے گی، فیصل صالح حیات نے ن لیگ میں شمولیت کی دعوت قبول کی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، نواز شریف کی سربراہی میں پاکستان ترقی کریگا۔واضح رہے کہ فیصل صالح حیات نے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر 2018 میں قومی اسمبلی کے جلقہ این اے 114 سے الیکشن میں حصہ لیا تھا۔ انہوں نے ایک لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا