بے نظیر بھٹو کی شہادت کو 16 برس گزر گئے ، ہم انصاف کے منتظر ہیں،آصفہ بھٹو

0
274

اسلام آباد (طلوع نیوز) سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کو 16 برس گزر گئے ، ہم آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ آصفہ بھٹو نے بھی اپنی والدہ کو ان کے یوم شہادت پر یاد کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ اپنی والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی پر 2007 کے اس سیاہ دن کو یاد کرتے ہوئے 16برس گزر چکے ہیں، پھر بھی ان کو کھونے کا درد آج بھی یوں محسوس ہوتا ہے جیسے وقت تھم گیا ہو۔ ان کی ہنسی، نصیحت اور پیار بھری آغوش ہر روز یاد آتے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ان کے جانے کا غم ایک ایسا خلا پیدا کرگیا جسے وقت کبھی نہیں بھر سکتا، یہ غم اپنے پیچھے ایک ایسا گھر چھوڑ گیا جو پھر کبھی پہلے جیسا نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 16 برس ہوگئے جب عوام نے اپنا مضبوط وکیل کھو دیا ہے، جب وہ ایک ایسی آواز سے محروم ہوگئے جو نفرت، لالچ اور جبر کے ہاتھوں خاموش کروائے جانے والے مظلوموں کے حق میں بلند ہوا کرتی تھی۔ 16 برس گزر گئے اور ہم آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ پیغام کے ساتھ سلام بینظیر کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا گیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا