بے نظیر بھٹو کو شہید کر کے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا ،شیری رحمان

0
295

اسلام آباد(طلوع نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کو شہید کر کے پیپلز پارٹی کو ہی نہیں بلکہ پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا ،شہید محترمہ بینظیر بھٹو آئین پاکستان کی طرح پورے ملک کو متحد رکھنے کی علامت تھیں۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 16ویں برسی کے حوالے سے پیغام میں شیری رحمان نے کہا کہ شیری رحمان شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو ہم سے چھین کر صرف پیپلز پارٹی کو ہی نہیں بلکہ عوام اور پاکستان کو ایسا ناقابل تلافی نقصان دیا گیا جس کی قیمت ہم آج تک ادا کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے، شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کے بعد 27 دسمبر پاکستان کیلئے سب سے بڑا سانحہ تھا، یہ سانحہ ملک کو ٹکڑوں میں تقسیم کر سکتا تھا لیکن آصف علی زرداری نے”پاکستان کھپے”کا نعرہ لگا کر ملک بھر میں لگی آگ پر پانی ڈالا، تاریخ اس نعرے کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، شہید محترمہ بینظیر بھٹو آئین پاکستان کی طرح پورے ملک کو متحد رکھنے کی علامت تھیں، اسی لئے ہی لوگوں نے ان کو ‘چاروں صوبوں کی زنجیرکا خطاب دیا تھا، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو 16 سال قبل قتل کر دیا گیا تھا، کیس سے متعلق پیپلز پارٹی کی اپیلیں گزشتہ چھ سالوں سے لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ کے سامنے زیر التوا ہیں، امید ہے پاکستان کی زنجیر بینظیر کے ساتھ انصاف ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا