ریاستی مشینری ہمارے خلاف متحرک ہے، گوہر خان

0
248

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ریاستی مشینری پوری شدت سے ان کی جماعت کے خلاف متحرک ہے۔اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی امیدواروں اور ان کے تجویز و تائید کنندگان کو ڈرا دھمکا کر اور ان پر حملے کرکے ریٹرننگ افسروں کے دفاتر سے دور رکھا جا رہا ہے۔بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ یہ اختیارات سے تجاوز کی بد ترین قسم اور انتخابی عمل اور طریقہ کار کی سنگین خلاف ورزی ہے اور الیکشن کمیشن کی ناکامی کا ثبوت ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ ان کی جماعت کے کارکن 8 فروری تک پوری طرح میدان میں ڈٹے رہیں گے اور اس کے بعد بھی ثابت قدمی دکھائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا