پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی اے او)کے صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر)عارف حسن 19 سال بعد عہدے سے مستعفی ہوگئے۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن نے خرابی صحت کی وجہ سے عہدہ چھوڑااور نجی ٹی وی سے گفتگو میں فیصلے کی تصدیق کردی۔انہوں نے کہا کہ خرابی صحت کی وجہ سے پی او اے کا عہدہ چھوڑ رہا ہوں اور یکم جنوری 2004 کو پی او اے سے الگ ہوجاں گا۔لیفٹیننٹ جنرل(ر)عارف حسن 19 سال پی او اے کی صدارت کے منصب پر رہے، وہ پہلی بار مارچ 2004 کو صدر پی او اے منتخب ہوئے تھے۔





