پی ٹی آئی کو بلے کا نشان دینے کیخلاف پشاورہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کی نظرثانی اپیل دائر

0
333

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو بلے کا نشان واپس دینے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کردی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اورانتخابی نشان سے متعلق فیصلے پرنظرثانی کی جائے۔ یاد رہے کہ پشاورہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات اورانتخابی نشان سیمتعلق الیکشن کمیشن کافیصلہ معطل کیاتھا، عدالت نیالیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا سرٹیفکیٹ ویب پرجاری کرنے اور پی ٹی آئی کے انتخابی نشان بلے کو بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔عدالتِ عالیہ نے دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن کے فیصلے پر حکمِ امتناع جاری کیا اور اپنے حکم میں کہا تھا کہ کیس کا فیصلہ ہونے تک الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل ہوگا، چھٹیوں کے ختم ہونے کے بعد پہلے ڈبل بینچ میں کیس سنا جائے۔بعدازاں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو الیکشن کمیشن کے اختیارات پر حملہ قرار دیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا