Thursday, December 19, 2024
Google search engine

مقبول خبریں

سانحہ 9 مئی: قاسم سوری سمیت 11پی ٹی آئی رہنماں کی طلبی کا اشتہار جاری

کوئٹہ: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری سمیت پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے 11 رہنماں کی 9 مئی واقعات کے مقدمات میں طلبی کا اشتہار جاری کر دیا۔انسداد دہشتگردی کی عدالت کے اسپیشل جج نے قاسم سوری سمیت پی ٹی آئی رہنماں کو 14 فروری کو طلب کر لیا۔ تمام رہنماں کو 9 مئی واقعات کے مقدمات میں طلب کیا گیا ہے۔عدالت نے جن پی ٹی آئی رہنماں کی طلبی کا اشتہار جاری کیا ہے ان میں قاسم سوری، خادم وردگ، جمعہ خان، صادق ترین، ڈاکٹر منیر بلوچ اور نجیب کاکڑ سمیت 11 ملزمان شامل ہیں۔عدالتی اشتہار کے مطابق پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنماں پر تھانہ بجلی روڈ میں مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں، نامزد ملزمان یا تو فرار ہیں یا انہوں نے وارنٹ کی تعمیل سے گریز کرنے کے لیے اپنے طور پر روپوشی اختیار کی ہوئی ہے۔